(جنیدریاض/بسام سلطان)صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز ڈاکٹر مراد راس کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، مراد راس کورونا رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے گذشتہ دو ہفتوں سے کورن ٹائن میں تھے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے گذشتہ دو ہفتوں سے کورن ٹائن میں تھے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خدشہ ابھی ٹلا نہیں ہے ، اللہ تعالی سب کو اور تمام فیملیز کورونا سے محفوظ رکھے۔انھوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں ان لوگوں کا جنھوں نے میری صحت یابی کے لئے دعائیں کی۔
علاوہ ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں پابندیاں ختم کردیں ہیں، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کی جانب سے تحریری نوٹس جاری کیاگیا,نوٹی فکیشن کا اجراء وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت کیا گیا ہے،تمام کاروباری سرگرمیوں اور تفریحی مقامات پرطے کردہ اوقات کار کی حد ختم کر دی گئی۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہناتھا کہ 50فیصد سٹاف کے گھر سے کام کرنے والی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیاہے۔نوٹی فکیشن کے اطلاق کے بعد100 فیصد سٹاف کو دفاتر میں کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 15مارچ سے انڈور شادیوں اور دیگر تقریبات کی اجازت ہو گی۔مزارات کو بھی 15مارچ سے زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہناتھا کہ ایس او پیز پرلازمی عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے15مارچ سے سینماہالوں کو بھی کھول دیا جائے گا۔عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نے ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا۔عوام کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نے ہمیں مہلک بیماری کے سنگین نتائج سے محفوظ رکھا۔
واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا سے مزید 4 اموات ہوچکی ہے جبکہ318 نئےمریض رپورٹ ہوئے،مہک وبائی مرض کی وجہ سےمیو ہسپتال میں 3 مریض دم توڑ گئے،نیشنل ہسپتال میں کوروناکاایک مریض جاں بحق ہوا،کورونا کے 274 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں اور 109 مریض آئی سی یواور16 وینٹی لیٹرپرزیرعلاج ہیں۔