27 فروری کے فضائی معرکہ کی یاد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم ٹویٹ

27 Feb, 2021 | 12:33 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار  کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’ آئی ایس پی آر‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے 27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019 اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ قوم کے تعاون سے ہر قسم کے خطرات سے وطن عزیز کا دفاع کرے گی۔

 میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ تعداد نہیں پرعزم قوم کی ہمت اور  حوصلہ ہی ہے جو فتح دیتی ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب دینا جانتے ہیں۔

دوسری جانب    پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف 2019 میں کئے گئے فضائی معرکے کی یاد میں ایک نیا ملی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے ، نغمہ کو "صدائے پاکستان" کا نام دیا گیا ہے۔ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین ہےجنہوں نے2019 میں دشمن کے ساتھ فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے اپنا نیا ملی نغمہ " صدائے پاکستان" جاری کر دیا ہے۔نغمےکو مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کئے ہیں کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے یہ نغمہ ’سرپرائز ڈے‘ کو  2 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔نغمہ ’صدائے پاکستان‘  مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے، ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری کی صبح فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والےدو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا اور اس میں سواربھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں