شاہیں شاہ آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر بولر بن گئے

27 Feb, 2021 | 12:03 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاہین  مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی20 میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر بولر بن گئے۔

 تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل میں پیدا اہونیوالے20سالہ شاہین آفریدی نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کو پویلین بھیج کر وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔انہوں نے یہ اعزاز 20 سال اور 326 دن کی عمر میں حاصل کیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں پی ایس ایل کے چرچے عروج پر ہیں ، گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سےشکست سے دو چار کر دیا ۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی شاندار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 81 اور اعظم خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 81 اور اعظم خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔پشاور کی جانب سے ثاقب محمود نے 3 اور وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور نے ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حیدر علی 50 اور امام الحق 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔یہ آج ہونے والا دوسرا میچ تھا ، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

یاد رہےکوئٹہ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کسی میچ میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔  ایونٹ کے تمام میچز  جیو سوپر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں