میک اپ سے زیادہ اداکاری پر توجہ دیں،آغا خان کا علیزہ شاہ کو مشورہ

27 Feb, 2021 | 11:51 AM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: معروف اداکار آغا علی جو گزشتہ کہیں برسوں سے اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کئے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کو میک اپ سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول حنا الطاف اور آغا علی کے شو میں جلوہ گر ہوئے جس دوران پروگرام کے ایک حصے میں شہروز اور آغا دونوں کو ایک دوسرے سے سوالات کرنے تھے۔اس سیگمنٹ میں اداکار شہروز سبزواری آغا علی سے سوال کرتے ہیں کہ ’کس اداکارہ کو میک اَپ سے زیادہ اداکاری پر دھیان دینا چاہیے؟‘۔ شہروز سبزواری کے اس سوال پر آغا خان پہلے مسکرائے اور پھر  اداکارہ علیزے شاہ کا نام لیا۔

خیال رہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا شمار ان پاکستانی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے کم وقت میں کافی شہرت حاصل کی۔ علیزے شاہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ جلد اردو فلکس کی ایک ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں