(سٹی42)پاکستانی لڑکی دانا نیر کی 5 سکینڈ کی ویڈیو اس قد رمقبول ہوئی کہ پاکستان سمیت سمندپار لوگ بھی اس سے محظوظ ہورہے ہیں،اس انٹرٹینمنٹ کی طرز پر ایک معصوم بچی نے دکھی پیغام دیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو رنجیدہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکی دانا نیر نے گزشتہ دنوں ایک تقریحی مقام پر اپنی دوستوں کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو ان کی مقبولیت کا ذرایعہ بن گئی اور دیکھتے دیکھتے نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بلکہ بھارتی اور دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی اس کو خوب پسند کیا اور دانا نیر کے اس خوبصورت انداز کو سراہا گیا۔
اس انٹرٹینمنٹ ویڈیو کی طرز پر ایک معصوم بچی نے ایک پیغام دیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس کو دیکھنے والے افسردہ ہوگئے، اس ویڈیو میں ننھی بچی معصومانہ انداز اپناتے ہوئے بتارہی ہے کہ ”یہ ہم ہیں،یہ ہمارے گھر ہیں اور ہم بے گھر ہیں۔“ معصوم بچی کے پیچھے ٹوٹے ہوئے گھر بھی نظر آ رہے ہیں۔
— Tajinder Pal Singh Bagga (@TajinderBagga) February 26, 2021
ذرائع ابلاغ کے مطابق بچی کی یہ ویڈیو بلوچستان کے کسی علاقہ بتاجارہی ہے تاحال واضح تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیوکہاں کی ہے؟
واضح رہے کہ دانانیر کی 5 سیکنڈز کی ویڈیو کے بعد انسٹاگرام فالوورز کی تعداد محض 3 ہفتوں کے بعد 12 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،دانانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی، مختصر ویڈیو میں دانانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔
ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس کو پذیزائی ملی،بعدازاں دانا نیر نےشہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کرلیا۔ شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبا، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔