(کومل اسلم)شہر میں بہار کی آمد سے موسم خوشگوار ہوگیا، ہلکی ٹھنڈی ہوا نے ماحول کو خوبصورت بنا دیا، لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
تفصیل کے مطابق گھروں، باغیچوں، سڑکوں اور باغات میں کھلنےوالے پھول بہار کی آمد کی نوید سُنا رہے ہیں، ہرسُو خوبصورت سماں ہے اور ہلکی ٹھنڈی ہوائیں موسم کو مزید سُہانا بنا رہی ہیں۔ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ شہر میں ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کےباعث ائیر کوالٹی انڈیکس 167ہو گیاہے۔
گزشتہ روزمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا تھا۔رات کے بعد ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈ کیا گیا تھا،ہفتہ کے روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی گئی تھی،اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش ہو سکتی ہے، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردو نواح میں آج بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابرآلود رہنےکا امکان ہے،دیر، چترال ، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے پہاڑوں پر برفباری کی توقع بھی ہے۔