ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے پر واردات کرنیوالےملزم پکڑے گئے

موٹر وے پر واردات کرنیوالےملزم پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شفیق آباد موٹر وے پولیس افسر کیساتھ مل کرواردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار،قبضہ سے 2 پسٹلزو گولیاں برآمد، تھانہ ملت پارک وگلشن اقبال کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ملزمان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے موٹر وے پولیس کے ایک افسر کے ساتھ مل کر موٹر وے پر واردات کی تھی، پولیس نے ملزمان کے خلاف eمقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس افسر موٹر وے میں بطور سب انسپکٹر فرائض ادا کر رہے ہیں۔ملزمان نے چند روز قبل متذکرہ افسر کےساتھ واردات کی تھی۔

لاہور میں خوفناک واقعات نے خوف وہراس کی فضا قائم کررکھی ہے، جرائم پیشہ عناصر پولیس کوچکمہ دے کر یا اس کو بھاری رشوت دے کراپنے گھناؤنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے معاشرے کی جرائم بڑھ رہے ہیں،لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، پولیس عوامی تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرتو رہی مگر ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پست پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں زیادتی، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور جنسی ہراساں جیسے جرائم میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب شہر میں ڈکیتی کہ وارداتیں نہ تھم سکیں،شہری دن دھاڑے ہی لٹنے لگے۔ گزشتہ دنوں گجومتہ کے قریب صوئے آصل علاقے میں ڈاکووں نے شہری سے موٹر سائیکل ، نقدی ، موبائل چھین لیا ۔دو موٹر سائیکل سوار شہری جاوید سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

متاثرہ شہری جاوید کا کہنا تھا کہ وہ گھر سے اپنے کام کے لئےفیکٹری جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹ لیا ۔ مگر پولیس نے تاحال واردات کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا ۔ مطالبہ ہے کہ جلد ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور لوٹا ہوا مال برآمد کروایا جائے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer