(رضوان نقوی)ٹیکس گزار ہوشیار باش، سال 2019 کےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ،ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔
مالی سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام فائلر لسٹ میں شامل نہیں ہوسکیں گے، سالانہ 4لاکھ روپے تنخواہ لینے والے تنخواہ دار افراد اور ایک کنال سے زائد کے گھروں میں رہنے والے افراد کیلئے گوشوارہ جمع کرانا لازمی ہے، گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کو بنک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا، فائلرز لسٹ میں نام شامل نہ ہونے کی صورت میں پراپرٹی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس پر بھی رعائیت نہیں ملے گی۔
یف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی معاونت اور ڈیوٹی ٹیکسز کی وصولی کیلئےدفاتر رات 10بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاہے،ایف بی آر حکام کے مطابق سالانہ چار لاکھ روپے سے زائد آمدن رکھنے والوں کیلئےگوشوارے جمع کرانا لازمی ہے۔