سونا مزید مہنگا ہو گیا

27 Feb, 2020 | 07:50 PM

Malik Sultan Awan

(شہزاد خان ابدالی) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہا، جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری خواتین صارفین نےسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار  کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اورمارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں چھ سو روپے اضافہ کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چورانوے ہزار سات سو روپے جبکہ بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چھیاسی ہزار چھ سو پچیس روپے ہوگئی ہے۔  صدرلاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بارہ ڈالراضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار چھ سو چون ڈالرکا ہوگیا ہے، اسی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

دوسری جانب خواتین صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونا اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہرنکل گیا ہے، اب شادیوں میں سونے کے زیورات کی بجائے مصنوعی جیولری کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں