حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری

27 Feb, 2020 | 07:11 PM

Malik Sultan Awan

(شاہد ندیم سپرا) سرکاری سکیم کے تحت رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، دارالحجاج لاہور میں قیام و طعام کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے متروکہ وقف املاک بورڈ اور انتظامیہ نے کیمپ کا دورہ کیا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے قرعہ اندازی کے بعد کامیاب ہونیوالے عازمین کو دارالحجاج لاہور سے روانگی کے تمام کوائف کی تکمیل کی جائے گی، اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، متروک وقف املاک بورڈ کے افسران اور انتظامیہ نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے بتایا کہ حج آپریشن کے دوران عازمین کو تربیت دینے کے لئے کیمپ لگایا جاتا ہے، جس کے لئے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں انتظامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حج آپریشن کے دوران بارش کی وجہ سے نکاسی آب کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، جن کو حل کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں