(شاہین عتیق) مانگا منڈی پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کی گئی لڑکیوں اور بھائی کو جیل بھجوا دیا، باپ تھانے پتہ کرنے آیاتو اسے بھی غائب کر دیا،بیٹی باپ کی بازیابی کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی، عدالت نے مانگا منڈی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
مانگا منڈی پولیس نے امیر علی نامی شہری کےشادی والے گھر چھاپہ مار،تین لڑکیوں فافیا،کرن اور عائشہ کو بھائی عرفان سمیت پکڑ کر تھانے لے گئی۔ ایک بہن عائشہ کی چھ مارچ کو شادی ہے ۔پولیس نے چاروں کو منشیات کیس میں جیل بھجوا دیا ۔باپ امیر علی پتہ کرنےآیاتواسے بھی غائب کردیا۔بیٹی صائمہ نے باپ کی بازیابی کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت میں درخواست دیدی۔
صائمہ نے پولیس کیخلاف الزام لگایا کہ پولیس اہلکار جاتے ہوئے گھر میں کھڑی گاڑی اور جہیز کا قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔والد کی بازیابی کیلئے بیلف نے چھاپا مارا توپولیس نے اس کے باپ کو غائب کردیا۔
صائمہ کی جانب سے رانا شکیل ایڈووکیٹ پیش ہوئے، رانا شکیل کےمطابق بہنوں نے بھائی کی گرفتاری میں مزاحمت کی تو انہیں بھی اہلکار ساتھ لے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے عائشہ کی شادی کا کارڈاورصائمہ کےبیان کےبعدایس ایچ او مانگا منڈی کوفوری طورپرطلب کرلیا۔