جماعت اسلامی کی سرپرائز ڈے کے حوالے سے منفرد تقریب

27 Feb, 2020 | 02:07 PM

وقار نیازی

(وقار گھمن) جماعت اسلامی پی پی 160 کی جانب سے سرپرائز ڈے کے حوالے سے منفرد تقریب، شرکاء کو کشمیر بنے گا پاکستان پرنٹ والے کپ میں کشمیری چائے پلائی۔
تقریب میں رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ ، جہانگیر ایثار ، عمر یونس ، اشفاق چغتائی، حافظ رضوان ، عاصم چغتائی سمیت دیگر نے شرکت کی۔احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا حسن صدیقی نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔باہمت نوجوان ہمیشہ ایم ایم عالم کے کارناموں کو تازہ رکھیں گے ۔کشمیر کی آزادی کیلئے بھی قوم ایسے سرپرائز کا انتظار کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں کرفیو شروع کیاتھا آج پورے انڈیا میں کر فیو لگ چکا ہے۔

مزیدخبریں