(سعید احمد ) گیس، بجلی کے بعد ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف عوامی رکشہ یونین سراپااحتجاج، لاہور پریس کلب کے باہر رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کی قیادت میں مظاہرہ ، رکشہ ڈرائیورز نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف عوامی رکشہ یونین نےلاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،رکشہ غریب کی سستی سواری ہے، جس کو مہنگی بنانے کیلئے ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے جو منظور نہیں۔
مجید غوری کا کہنا تھا عوامی رکشہ یونین اور عوامی رکشا پاسبان مہنگائی کیخلاف ایک تحریک چلائےہوئےہیں، ہم جمعہ کے بعد موچی گیٹ پر ایک جلسے کا انعقاد کریں گے، جس میں سراج الحق بھی شامل ہونگے اور ایک بڑا احتجاجی دھرنادیا جائےگا۔
ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف عوامی رکشہ یونین سراپا احتجاج
27 Feb, 2020 | 01:40 PM