گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹاؤن شپ میں شجر کاری مہم کا آغاز

27 Feb, 2020 | 11:54 AM

وقار نیازی

(جنید ریاض) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹاون شپ بلاک پندرہ میں شجر کاری مہم کا آغاز، ڈائریکٹر پی ایچ اے علی نواز شاہ نے مہم کا آغاز پودا لگا کر کیا۔
ٹاون شپ میں واقع سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بلاک پندرہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیاگیا۔مہم کا آغاز ڈائریکٹر پی ایچ اے علی نواز شاہ نے پودا لگا کر کیا۔ شجر کاری مہم میں ڈپٹی ڈائریکٹرتنویر احمد، سماجی رہنما محمد سرفراز خان ، ہیڈ ماسٹر مقصود احمد، اشتیاق احمد ، ناصر علی خان ، راو آصف ، ظفر اقبال خصر حیات اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر پی ایچ اے علی نواز شاہ کا کہنا تھا کہ سکولوں و کالجوں میں اڑھائی لاکھ پودے لگائیں گے،تعلیمی اداروں میں پودے محفوظ رہتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے تنویر احمد کا کہنا تھا کہ پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں