ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیچی کھائیں، صحت بہتر بنائیں

لیچی کھائیں، صحت بہتر بنائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  لیچی نہ صرف خوش ذائقہ اور صحت بخش پھل ہے بلکہ  اس کے اتنے حیرت انگیز فوائد ایسے ہیں جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ لیچی موسم گرما کا پھل ہے، لیچی میں کیلشیئم، میگنیشیئم، پوٹاشیئم،تھائمین، وٹامن اے، بی، سی، زنک اور دیگر صحت بخش اجزاشامل ہوتے ہیں۔  

لیچی کھانے سے آپ اپنی  صحت کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔

لیچی کھانے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ اس میں موجود آئرن اور کاپر  جسم میں ریڈ بلڈ سیلز بناتے ہیں۔

یہ مدافعتی طاقت کو بڑھاتا ہے، یہ وٹامن سی سے بھرپور غذا ہے، 100 فیصد روزانہ ایسکوربک ایسڈ اے بی اے بھی فراہم کرتی ہے جو قوت مدافعت کے لیے مفید ثابت ہے۔ 

یہ ہاضمہ کیلئے بے حد مفید ہے، اس میں فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے کھانے سے  قبض، پیشاب اور پیٹ میں تکالیف کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

جلد کے لیے اچھی ہے۔  لیچی جلد کو چھائیوں، داغ اور دھبوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن سی جلد کی ان شکایات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

لیچی میں پرانتھوساینڈنز اور لیچیٹینین ہوتا ہے جس کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرسکتا ہے اور اس طرح جسم میں وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ 

لیچی میں شامل میگنیشیم، فاسفورس، آئرن، میگنیز اور کاپر کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہونے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے بے حد مفید ہے۔ اس میں شامل فلوئیڈ بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے۔ پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کا توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

موٹاپے کے شکار افراد کیلئے لیچی کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس میں موجود فائبر وزن کم کرتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔