مسلم ٹاؤن فائرنگ، پولیس کا نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

27 Feb, 2020 | 09:43 AM

وقار نیازی

(ندیم خالد) مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلبرگ پولیس نے رات گئے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ درج کرنے کے بعدملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔
مسلم ٹاون کے علاقے میں طلباء کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد علاقے اور واقعہ کا معلوم کر کے گلبرگ پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نوجوان نے پستول سے مسلم ٹاون کے علاقے میں طلباء کے درمیان کھڑے ہو کرہوائی فائرنگ کی تھی۔

ایس ایچ اوگلبرگ کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کی مدد سے نوجوان کی شناخت کر لی گئی ہے اورگرفتاری کیلئےٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تاہم ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ 

مزیدخبریں