اشتہاریوں کا بچنا اب ناممکن، ٹریول آئی سافٹ وئیر متعارف

27 Feb, 2020 | 09:37 AM

Sughra Afzal

کوئنز روڈ (عابد چودھری، عرفان ملک) اشتہاریوں پر نظر رکھنے کے لئے لاہور پولیس نے ٹریول آئی سافٹ وئیر متعارف کروا دیا، ڈائیوو ٹرمینل سسٹم کو لاہور پولیس کے ” ٹریول آئی“سےمنسلک کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت کے مطابق ٹریول آئی سافٹ وئیر کو ریلوے کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا جبکہ بس ٹرمینلز مسافروں کے شناختی کارڈ کے ساتھ ٹکٹس کا اجراء کریں گے اوراے، بی اور سی کیٹیگری کے بس ٹرمینلز کو مرحلہ وار سسٹم سے منسلک کرینگے۔

ایس ایس پی ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ ٹریول آئی سافٹ وئیر سے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں آسانی ہوگی، سافٹ وئیر کی مدد سے ہر مسافر کا پولیس کے کریمینل ریکارڈ سے موازنہ کیا جا سکے گا اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

ٹریول آئی سافٹ ویئر ککو بس سٹیشنز  میں انسٹال کیا جائے گا، جس کے تحت جو مسافر ٹکٹ خریدے گا اس کا شناختی کارڈ سافٹ ویئر میں ڈال کر چیک کیا جا سکے گا ۔

مزیدخبریں