میری کردار کشی کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا‘ محسن عباس

27 Feb, 2020 | 09:18 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) اداکار اور گلوکار محسن عباس نے کہا ہے کہ میری کردار کشی کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا اور انہیں اس کے عوض پیسے دیے گئے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس کا کہنا تھا کہ سابقہ اہلیہ کو رقوم بھیجنے کے لیے اکانٹ نمبر مانگا تو عدالتی نوٹس موصول ہوا، میری کردار کشی کے لیے باقاعدہ بلاگرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھ پر عائد ہونے والے الزامات تشدد، غبن سمیت تین الزام کی تحقیقات کیں اور مجھے بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمے کو ختم کیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شائد میں نے تلخ کلامی کی، میں نے اہلیہ سے اکانٹ نمبر کی تصدیق کی کیونکہ میں ان کے اکانٹ پر رقم منتقل کرنا چاہتا تھا، اس بات کے اگلے ہی روز کورٹ نوٹس موصول ہوا۔

  محسن عباس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کے دوران سب بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھوتے ہیں، اس کام کے لیے باقاعدہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں