اعجاز آرٹ گیلری میں نوجوان مصوروں کے فن پاروں کی نمائش

27 Feb, 2019 | 11:05 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) اعجاز آرٹ گیلری گلبرگ میں تین نوجوان مصوروں ایمان خان، عون رضا اور ثنا سعید کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش دیکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ایم ایم عالم روڈ پر واقع اعجاز آرٹ گیلری میں تین نوجوان مصوروں ایمان خان، عون رضا اور ثنا سعید کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کو دیکھنے کے لئے فن کے دلدادہ خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فن پاروں میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

نوجوان مصوروں نے بھی اعجاز آرٹ گیلری جیسے پلیٹ فارم پر اپنے فن پاروں کی نمائش کو خوش آئند قراردیا۔

اعجاز آرٹ گیلری کے سی ای او محمد رمضان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو منظرعام پر لاتے ہیں۔ نوجوان مصوروں نے بچوں اور خواتین کے مسائل کو نمایاں کرکے اپنے فن سے ابھارا جسے دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔

مزیدخبریں