شیخ زید ہسپتال میں ڈینگی بخار کی روک تھام کے حوالے سے ورکشاپ

27 Feb, 2019 | 08:57 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) شیخ زید ہسپتال لاہور میں شعبہ میڈیسن کے زیراہتمام ڈینگی بخار کی مینجمنٹ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹرعظیم تاج، ڈاکٹرمحمد عثمان، ڈاکٹرعنبرین مدثر، ڈاکٹر عظمی مامون، ڈاکٹر عالیہ علی اور ڈاکٹر نادیہ مجید سمیت ڈاکٹرز اور نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈینگی پر منعقدہ سیمینار میں ماہرین نے جونئیر ڈاکٹرز کو ڈینگی بخار کی مینجمنٹ کے متعلق جدید معلومات فراہم کیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد جونئیر ڈاکٹرز کو ڈینگی کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو جدید علاج میسر ہوسکے۔

مزیدخبریں