" مودی کی مثال بندر کے ہاتھ میں ماچس جیسی ہے"

27 Feb, 2019 | 08:09 PM

Shazia Bashir

(سعید احمد) لاہور کالج فور وویمن یونیورسٹی میں وویمن کرکٹ ٹونامنٹ کی افتتاحی تقریب فیاص الحسن چوہان نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا ہے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہو جس نے دن کی روشنی میں انڈیا کو جواب دیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی کو چھے دن سے کہہ رہے تھے پنگا مت لو مہنگا پڑے گا مودی کی مثال بندر کے ہاتھ میں ماچس جیسی ہے مودی نے خطے کا امن تباہی کرنے کیلئے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔  کل آدھی رات چوری چوری سرحد کو عبور کیا اور طیارے  پے لوڈ کر کے بھاگ گئے آج  پاک فوج اور پاک فضائیہ نے رات کے اندھیرے میں جواب نہیں دیا دن کی روشنی میں ڈنکے کی چوٹ پر جواب دیا ہے۔

دن دہاڑے انکے طیارے بھی گرائے پائلٹ بھی گرفتار کیے، بھارت کی طرح آدھی رات کو جوتے  پھینک کر بھاگے نہیں، پے لوڈ گھرا کے بھاگنا دم دبا کر اور جوتے چھوڑ کر بھاگنے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں