بھارتی جارحیت کیخلاف کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئے

27 Feb, 2019 | 08:09 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( طاہر جمیل ) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی چینلز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

پریس کلب میں منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شوکت علی چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں تمام بھارتی چینلز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور پاک فوج کو کیبل آپریٹرز کی برادری کی جانب سے جزبہ حب الوطنی کے تحت یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر حال میں اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے طیارے مار گرانے اور بھارتی پائیلٹ کو گرفتار کرنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار جان لے کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے۔

مزیدخبریں