پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

27 Feb, 2019 | 03:06 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ ) پنجاب اسمبلی نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی طیاروں کو گرائے جانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے شاہینوں کی دندان شکن کارروائی سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، کامیاب کارروائی پر مسلح افواج مبارکباد کی مستحق ہیں۔

علاوز ازیں پنجاب اسمبلی کےباہرمسلح افواج کے حق اور اظہار یکجہتی کیلئےخواتین اراکین اسمبلی نے مظاہرہ کیا ،اراکین اسمبلی نےپاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ،پنجاب اسمبلی کے ایوان سے بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ آواز نے بھارت کو یہ باور کروادیا ہے کہ امن اور مذاکرات کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

 سپیکر اسمبلی نے ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک کیلئےملتوی کردیا۔

مزیدخبریں