بھارتی جارحیت پرسیاسی شخصیات کابھارت کو کرارا جواب

27 Feb, 2019 | 01:38 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) جو کہا کر دکھایا، پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دے دیا،پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر مودی سرکار کو بھرپورجواب دیا،  بھارتی حکومت کو منہ توڑ جواب تو مل گیا ہے، بھارتی جارحیت پر مختلف سیاسی شخصیات کا رد عمل بھی سامنے آیا۔

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر اعلیٰ عثمان زدار کاکہناتھاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اندھیرے میں بھارتی دراندازی کے برعکس دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں۔عثمان بزدار پاکستان ائیر فورس نے بھارت کو باور کروا دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے ہمہ وطن تیار ہیں، پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیت ، بہادری، جرأت اور شجاعت پر ناز ہے.

 راجہ بشارت 

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت  کاکہناتھاکہ سیاسی پولرائزیشن کے درمیان موجود ہیں لیکن ملکی سالمیت اوروقارپر تمام سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عددی اکثریت کی کوئی اہمیت نہیں، ہم بھارت کے ہر قسم کے دعوے کو رد اور ملیا میٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں,افواج پاکستان نے پہلے بھی مایوس نہیں کیااب بھی نہیں کریں گی۔

عبدالعلیم خان

تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کاکہناتھاکہآج ہم نے2طیارےگرائے،لڑناپڑاتوہم پاک فوج کیساتھ کھڑےہیں,پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہےہمیں اپنی فوج پرفخرہے،مودی پہلے5ریاستوں میں الیکشن ہارچکا،اوچھےہتھکنڈےاپنا کرالیکشن جیتناچاہتاہے،ہم مودی کو ہر سطح پر جواب دیں گے،پوری پاکستانی قوم اورسیاسی ومذہبی جماعتیں پاکستانی سالمیت کیلئےمتحدہے۔

میاں محمود الرشید

میاں محمود الرشید کاکہناتھاکہ بھارتی جارحیت کے بدلے پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا، بھارتی میڈیا پر سکتہ طاری ہو گیا پاکستان نے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتارکرلیا، قوم پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں