فلائیٹ آپریشن مکمل طور پر بند

27 Feb, 2019 | 12:54 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافے کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافے کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن مکمل طور پر بند کردیا گیا، تمام پروازیں بند کر دیں گئیں،اندرون وبیرون ملک جانیوالی پروازوں کوروک لیاگیا،کراچی کوئٹہ اور پشاور کے ایئرپورٹس سے کمرشل پروازوں کی آمدورفت معطل کردی، تمام ایئرلائنز کو آپریشنز معطلی سے متعلق آگاہ کردیا گیا،ملتان ایئرپورٹ سے بھی فضائی آپریشنز بند کردیا گیا۔

لاہور ائیرپورٹ سے مدینہ، جدہ، مانچسٹر، اوسلو، دبئی، مسقط، بحرین، کراچی رحیم یار خان، اسلام آباد جانے والی پروازیں منسوخ کردیں گئیں، فلائیٹ آپریشن بند ہونے سے انتظامیہ نے تمام مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، لاہور ائیرپورٹ میں کسی بھی شخص کا داخلہ سختی سے بند کر دیا۔

سول ایوی ایشن حکام کاکہناتھاکہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر  فلائیٹ آپریشن کومکمل طور پر بند کیاگیا، قبل ازیں پاکستانی ائیر فورس نے بھارتی فضائیہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دو جنگی طیاروں کو پائلٹ سمیت مار گرایاتھا، جس کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے والی تمام پروازوں کو روک دیا گیا۔

مزیدخبریں