( سٹی 42 ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کی تصویر لگا دی۔
واضح رہے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نےاہلخانہ سے ملاقات کے دوران بھارتی طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی مذمت بھی کی گئی تھی۔ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔