درنایاب:حکومت پنجاب نے جشن بہاراں کی خوشیاں لاہوریوں سے چھین لیں۔ رواں سال بھی پی ایچ اے جشن بہاراں کھل کر نہیں منائے گی، عام شہریوں کی تفریح سکیورٹی کا بہانہ بنا کر بند کردی گئی ۔
ہر سال شہر لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے مارچ میں جشن بہاراں منایا جاتا ہے جس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کرتی ہے، تاہم رواں سال پنجاب حکومت سکیورٹی کے نام پر شہریوں سے سستی تفریح کی سہولت چھین رہی ہے ۔ سکیورٹی خدشات کے باعث ریس کورس میں قدیمی فوڈ اینڈ آرٹ میلہ نہیں سجے گا جبکہ لاہور کینال کو بھی نہیں سجایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ اے حکام جشن بہاراں منانا چاہتے ہیں تاہم پنجاب حکومت سکیورٹی کا بہانا بنا کر اجازت نہیں دےرہی ۔ ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد کا کہنا ہے کہ جشن بہاراں میں صرف پھولوں کی نمائش اور گریٹر اقبال پارک سجایا جائے گا جبکہ گزشتہ اتوار ہونے والا ڈاگ شو بھی جشن بہاراں کا حصہ تھا۔