ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف برادران کو سپریم کورٹ پر حملہ کی تاریخ نہیں دہرانے دینگے : منظور وٹو

شریف برادران کو سپریم کورٹ پر حملہ کی تاریخ نہیں دہرانے دینگے : منظور وٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور احمد وٹو کی عوامی تحریک کے رہنماؤں ڈاکٹر حسن محی الدین اور خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات، نوازشریف کو پارٹی قائد بنانے کے فیصلے کو الیکشن کمیشن بھیجنے پر اتفاق کیاگیا۔  

 تفصیلات کے مطابق رہنماؤں نے ملکی صورت حال، آئندہ انتخابات اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تبادلہ خیال کیا۔ حکمران جماعت کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز بیانات اور کھلی جنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا بروقت قانون کے مطابق محاسبہ ہو جاتا تو اشرافیہ قانون اور اداروں کا تمسخر نہ اڑاتی۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے فتنے سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن کو یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے۔ میاں منظوراحمد وٹو نے کہا کہ شریف برادران کو سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ نہیں دہرانے دیں گے۔ اداروں کے وقار کا تحفظ جمہوری قوتوں کی قومی، آئینی، سیاسی اور جمہوری ذمہ داری ہے۔ اس ایجنڈے پر پوری اپوزیشن کو اکٹھا ہونا چاہیے۔