ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن بسنت کی اجازت کیلئے پھر سے میدان میں آگئی

27 Feb, 2018 | 09:08 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشادحسین:ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے ایک مرتبہ پھرمیدان میں آگئی، ایسوسی ایشن کے نمائندوں نےعدالتی فیصلےکے مطابق میئرلاہورکےآفس میں درخواست جمع کرا دی۔ کائٹ لورز نے ہاتھوں میں پتنگ نما پلے کارڈ تھام کر میئرلاہور آفس کے باہر محفوظ بسنت کے حق میں نعرے بازی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے بسنت کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے والے کائٹ لورز یہ افراد ڈسٹرکٹ کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے ہیں، جو بسنت کی اجازت لینے کیلئے پھر میئرلاہور آفس پہنچے۔چیئرمین کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن شیخ سلیم کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت کی اجازت دی جائے،عدالت کے حکم پر دوبارہ درخواست دی ہے، بسنت ایک تہوار اور پاکستان کی شناخت ہے۔

صدرکائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن لالہ جمشید بلو کاکہنا تھاکہ اگر سات روز میں میئر اور ڈی سی لاہور کوئی فیصلہ نہیں کرتے تودوبارہ عدالت سے رجوع کرینگے۔بسنت لورزنے دعویٰ کیا کہ بسنت کی بندش سے 25 لاکھ لوگ بےروزگار ہوتے ہیں۔ موٹر سائیکل پر راڈ لگائے جائیں اور دھاتی ڈور کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

مزیدخبریں