علی اکبر: میاں محمد نواز شریف کا پارٹی قائد ہونے کا معاملہ، ن لیگ کے آئین میں قائد کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ میاں محمد نواز شریف کے پاس بطور پارٹی قائد کوئی دستخط کرنے کی اتھارٹی نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق میاں محمد نواز شریف کو تاحیات پارٹی کا قائد منتخب کر لیا گیا ہے۔ تاہم مسلم لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے آئین میں پارٹی قائد کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس کے برابر کسی عہدہ کی کوئی آئین میں گنجائش ہے۔
علاوہ ازیں میاں محمد نواز شریف کے پاس بطور پارٹی قائد کوئی دستخط کرنے کی اتھارٹی نہیں ہو گی۔ جبکہ میاں محمد نواز شریف بطور پارٹی قائد کوئی تنظمی نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کر سکے گے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق پارٹی قائد کا عہدہ ایک عزت اور احترام اور علامتی عہدہ ہے۔