ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے حوالے سے اجلاس

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے حوالے سے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے تین ہفتے میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے حوالے سے ایک پراگریس اجلاس کیا ہے۔

سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں سیکرٹری قانون ڈاکٹر ابولحسن نجمی، سپیشل سیکرٹری بلدیات شاہد نصر راجہ ، سیکرٹری ماحولیات کیپٹن (ر) سیف انجم اور سیکرٹری ہاوسنگ کیپٹن (ر) خرم آغا سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور گوجرانوالہ ، راولپنڈی میں نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے اور اس ہوالے سے عدالت میں تین ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کے عمل کو چیک کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کلین ڈرکنگ واٹر کے ہوالے سے پلانٹ لگانے کی پراگریس کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں ہسپتالوں میں انسسیلیٹرز پلانٹ لگانے کے ھوالے سے سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے بریفنگ دی ہے ۔ چیف سیکرٹری نے یہ پلانٹ لگانے کے لئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات شاہد نصر راضہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے ہوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔