درنایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے 18پلاٹ40 کروڑ روپے میں نیلام، ایل ڈی اے کو پلاٹوں کی نیلامی سے مجموعی طور پر40کروڑ 6لاکھ روپے آمدن ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ایئرلائن ہاﺅسنگ سکیم میں واقع ایجوکیشن سائٹ 12کروڑ 26لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ اس کے علاوہ مختلف رہائشی سکیموں میں واقع 16 کمرشل اور1 رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر40 کروڑ 6لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے۔
ان کمر شل و رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹراے 239 نیو مسلم ٹاﺅن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ خواجہ توقیر حسن، محمد نعمان خان، خرم یعقوب اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔
نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند26حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی- نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں- نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی۔