ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز ڈاکٹر قرۃالعین کا لاہور چیمبر کا دورہ

ڈی جی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز ڈاکٹر قرۃالعین کا لاہور چیمبر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) ڈائریکٹرجنرل پی سی ایس آئی آرلیبارٹریز ڈاکٹر قرۃ العین نے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشیداورنائب صدر ذیشان خلیل سے ملاقات کی ،صنعتی اورقدرتی وسائل سے متعلق لیبارٹریز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ایوان صنعت وتجارت میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز نعیم حنیف، شاہد نذیر سمیت معروف کاروباری شخصیت پیر ناظم حسین بھی موجودتھے۔ ڈی جی پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر قرۃ العین نے لیبارٹریز کی اہمیت اور فعالیت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈاکٹر قرۃ العین سید نے کہا کہ مختلف صنعتی شعبوں کی پیداوار کو بین الاقوامی منڈیوں میں پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کے سرٹیفکیٹس کی ضرورت پڑتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں عالمی معیاری کی لیبارٹریز موجود ہیں اور پی سی ایس آئی آر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے،،خواجہ خاوررشید نے کہا کہ جدید ریسرچ اور ویلیو ایڈیشن سے ملکی مصنوعات کی مانگ بڑھے گی۔