پی ای سی نے صوبہ بھر میں پانچویں جماعت کے 64 فیصد پیپرز چیک کر لیئے

27 Feb, 2018 | 02:45 PM

(جنید ریاض) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے صوبہ بھر میں پانچویں جماعت کے 64 فیصد پیپر چیک کرا لیے ،ڈسٹرکٹ لاہور میں ابھی تک صرف 43 فیصد پرچے چیک کیے جاسکے۔

ذرائع کے مطابق پیک کے تحت رواں سال ہونے والے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پیپروں کی چیکنگ جاری ہے، پیک انتظامیہ نے پنجاب کے 36 اضلاع میں مجموعی طور پر 64 فیصد پیپر چیک کرلیے ہیں ، اگر ڈسٹرکٹ لاہور کی بات کی جائے تو لاہور میں مجموعی طور پر 43 فیصد پرچے چیک کرلیے گئےہیں ۔

انگریزی کے 73 فیصد اور اردو کے 50 فیصد پیپر چیک کرلیے گئے, اسی طرح ریاضی کے سترہ فیصد ، سائنس اور اسلامیات کے 43 فیصد پیپر چیک کرلیے گئے ہیں ۔ پیک حکام کا کہنا ہے کہ نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا ,  نتائج سے قبل تمام مضامین کے پرچے چیک کرلیے جائیں گے۔

مزیدخبریں