ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فریحہ پرویز اور نازیہ حسن میری فیورٹ ہیں: رابی پیر زادہ

 فریحہ پرویز اور نازیہ حسن میری فیورٹ ہیں: رابی پیر زادہ
کیپشن: City42 - Rabi Peerzada
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے، گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے میں بہت سے سینئر لوگوں کاکردار اہم ہے میں کڑی بڑی ڈاڈی اور دوسرا جادو میری شہرت کی وجہ بنے شروع سے ہی اچھی لابی میں بیٹھی ہوں اس لئے آج تک بری عادتیں نہیں پڑیں۔

معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ نے بتایا کہ میرا ایک فوجی گھرانے سے تعلق ہے، اس لئے شروع کے دنوں میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا رہا لیکن میں اپنی والدہ کو منانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئی، میں اور عینی خالدہ گلوکاری کے شعبے میں اکٹھی ہی آئیں فریحہ پرویز اور نازیہ حسن میری ہمیشہ سے فیورٹ رہی ہیں اگر نازیہ حسن آج زندہ ہوتی تو وہ میری اچھی دوست اور بڑی بہن ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کراٹے میں بھی بلیک بیلٹ حاصل کی ہوئی ہے اور گولڈل میڈل بھی حاصل کیا ہوا ہے، میں نے پوری دنیا میں سفر کیا امریکہ، یورپ، چین سمیت ہر ملک کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے لیکن جو پیار اور محبت اپنے ملک میں ملتا ہے وہ پوری دنیا کے کسی کونے میں حاصل نہیں ہوا، آج کل اپنے نئے البم کی تیاریوں میں ہوں، میری کوشش ہے کہ اس البم کو عید الفطر تک مکمل کرلوں اور عید پر ہی لانچ کردوں گی۔