(ملک اشرف) سیشن کورٹ کا احاطہ ایک بار پھر اکھاڑا بن گیا، پیشی پر آئے ارشد نامی ملزم کی مدعیوں نے درگت بنا ڈالی۔
سیشن کورٹ میں سیکیورٹی اہلکار ایک بار پھر سوئے رہ گئے، سیشن کورٹ کا احاطہ اس وقت اکھاڑے میں بدل گیا جب مدعیوں نے پیشی پر آنے والے ملزم ارشد کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا، سائلین دونوں گروپوں کی لڑائی دیکھ کر خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی تاہم وکلاء نےدونوں پارٹیوں کو حراست میں لے لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سیشن عدالت میدان جنگ بن گئی، فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت ملزم جاں بحق
دوسری جانب سیشن جج نے عدالت میں لڑائی کا نوٹس لے کر ڈی ایس پی اسلام پورہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
یہ خبر ضرور پڑھیں:سیشن کورٹ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ سے2 وکیل جاں بحق
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم ارشد کیخلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج تھا، ملزم سیشن کورٹ میں اپنی درخواست ضمانت لیکر آیا تھا۔