(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف انتخابات2018میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد لےگی، انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے گی جبکہ ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کریگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے گی, موبائل ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گی۔ ایپ نئی حلقہ بندیوں کے بعد لانچ کی جائے گی اور ایپ کا مقصد انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے دوران ووٹرز کو تمام تر معلومات کی فراہمی ہے۔
موبائل ایپ میں پی ٹی آئی کے ووٹر کو تمام تر معلومات فراہم کی جائیں گی, ووٹر کو اسکا متعلقہ پولنگ اسٹیشن ، ووٹ نمبر، حلقے میں قائم پولنگ بوتھ ، گھر کے افراد کے بارے میں تفصیلات بھی ہونگی۔
ووٹر اس ایپ کو اپنے آئی ڈی کارڈ کے نمبر سے استعمال کرسکے گا۔ موبائل ایپ کے ذریعے عمران خان حلقے میں نامزد امیدوار کے نام کو فائنل کرنے کے لیے کارکنوں کی رائے بھی لے سکیں گے۔ موبائل ایپ صرف اینڈرائڈ فون میں کام کرے گی۔