چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمرہ کیلئے سرزمین مقدس جائیں گے

27 Feb, 2018 | 12:03 PM

Read more!

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سرزمین مقدس جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کافیصلہ کیاہے, وہ رواں ہفتے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرزمین مقدس جائیں گے۔

عمران خان نے جمعے کے روز سعودی عرب روانہ ہونے کافیصلہ کیاہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ بدھ کے روز بھی لاہور آئیں گے اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں