بیوروکریسی نے تاخیر سے دفتر آنا معمول بنا لیا

27 Feb, 2018 | 11:26 AM

Read more!

(قیصر کھوکھر) بیوروکریسی نے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں دیر سے آنا معمول بنا لیا، جس کی وجہ سے دفتری امور متاثر ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ افسران کا دیر سے آنا معمول بن گیا، سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹری دس بجے کے بعد دفتر آنے لگے جبکہ ان کا آفس ٹائم صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوتا ہے، بیوروکریسی کے دفتر دیر سے پہنچنے سے دفتری کام متاثر ہونے لگے۔

مزیدخبریں