انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم، لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین چل پڑی

27 Feb, 2018 | 10:53 AM

 (راؤ دلشاد) وہ شاہکار آگیا جس کا تھا انتظار، اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹریک پر چل پڑی۔ آزمائشی سروس سے قبل 4 سٹیشنز تک ٹیسٹ رن کا آغاز ہوگیا۔

 ٹھوکر نیاز بیگچوک میں یوٹب گرڈرزکی لانچنگ کے لئے 3 روز کے لئے فلائی اووربند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستانی اور چینی انجینئرزکی محنت رنگ لے آئی۔ اورنج ٹرین میٹرو ٹرین ڈپو سے ڈیرہ گجراں، اسلام پارک، سلامت پورہ اور  محمود بوٹی سٹیشن تک ابتدائی ٹیسٹنگ کے لئے چلائی گئی۔ 4 بوگیاں اور ایک لوکو موٹو پہلی آزمائش کے لئے ٹریک لایا گیا۔

 قبل ازیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان اور سٹیئرنگ کمیٹی ممبران نے ڈپو اور مختلف سٹیشنز کا دورہ کیا۔ جہاں جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نے سول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کے 16 ڈبے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ٹرینز کے 4 سیٹ کراچی پورٹ جبکہ 7 شنگھائی اور کراچی کے راستے میں ہیں۔ میٹرو ٹرین ڈپو سے پاکستان منٹ تک، 6.5 کلومیٹرتک ٹریک ہر طرح سے تیار ہے۔ منصوبے کا مجموعی طور پر 11.5 کلومیٹر ٹریک مکمل ہے۔

 یوای ٹی سائٹ آفس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس خواجہ احمد حسان زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں یوٹب گرڈرز کی لانچنگ کے لئے ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور تین روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خواجہ احمد حسان نے حاجی کیمپ تا دریائے راوی ڈرین کا چوبرجی تک کا حصہ مئی تک مکمل کرنیکی ہدایت کر دی۔ جبکہ ڈرین کی تکمیل ودیگر امور کی نگرانی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

مزیدخبریں