ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیا گھر میں ایوین انفلوئنزا کی وبا پھوٹ گئی، 28 بطخیں ہلاک

چڑیا گھر میں ایوین انفلوئنزا کی وبا پھوٹ گئی، 28 بطخیں ہلاک
کیپشن: City42 - Ducks
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) لاہور چڑیا گھر میں ایوین انفلوئنزا کی وبا پھوٹ گئی، 28 بطخیں ہلاک ہوگئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں واٹر فاؤلز، کامن ڈکس اور کامن گیز سمیت مختلف اقسام کی بطخیں شامل ہیں۔

قبل ازیں ایوین انفلوئنزا کے باعث چڑیا گھر کا گرین ونگڈ مکاؤ بھی دم توڑ گیا تھا۔ اس وقت چڑیا گھر میں کامن ڈکس، کامن گیز، فلیمنگوز، بلیک سوان اور واٹر فاؤلز سمیت 8 اقسام کی 100 کے قریب بطخیں موجود ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ ایوین انفلوئنزا ایک لاعلاج بیماری ہے جس کے باعث پرندوں میں سانس اور نروس سائینز جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔