وقاص احمد : آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہلاک ہوگیا ۔
پولیس ٹیم ملزم کو اسلحہ و مال برآمدگی کیلئے علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی،نامعلوم ملزمان کی زیر حراست ساتھی شوٹر کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی ۔فائرنگ سے شدید زخمی ملزم رفیق اوڈھ ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ہلاک ہونے والا شوٹر رفیق اوڈھ 88 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا