میجر محمد اویس شہید آبائی علاقےشکر گڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک

27 Dec, 2024 | 09:09 PM

 سٹی 42 : 26دسمبر 2024ءکوشمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کو آبائی علاقےشکر گڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک کردیا گیا ۔ 

شہید کی نمازجنازہ اورتدفین میں کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سیدامداد حسین شاہ، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ 

ملک میں دائمی امن کیلئے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں، شہداءکی یہ لازوال قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

سورس : آئی ایس پی آر

مزیدخبریں