ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ میں ہزاروں کی شرکت

مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ میں ہزاروں کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جید مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی انتقال کرگئے، ان کی نمازِ جنازہ ننگل ساہداں گراؤنڈ میں ادا کردی گئی  جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ 

حافظ عبدالرحمان مکی آج صبح عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے، وہ چند روز سے علیل تھے اور لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 

ان کی نماز جنازہ ان کے بھانجے حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی، جس میں مذہبی شخصیات، علمائے کرام، مذہبی کارکنوں، رضاکاروں، سیاستدانوں اور  تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد  حافظ مکی مرحوم  کو  مریدکے کے مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔

 حافظ عبدالرحمان مکی نے ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی، وہ  پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی اور فتنہ خوارج کے خلاف مضبوط آواز تھے۔ حافظ عبدالرحمان مکی مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بھی توانا آواز تھے۔

مرحوم حافظ عبدالرحمان مکی صاحب پاکستان میں جہاد بالسیف کی تبلیغ کے لئے بلند ہونے والی سب سےتوانا آواز تھے۔  انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ کشمیر کی آزادی کے لئے عملی جدوجہد میں نوجوانوں کی شرکت کی دعوت و تبلیغ میں گزارا۔

Bilal Arshad

Content Writer