ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منموہن سنگھ کی وفات پر 7 روزہ سوگ کا اعلان

منموہن سنگھ کی وفات پر 7 روزہ سوگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی وفات پر ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی حکومت کے مطابق منموہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں گی، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم سرنگوں رہے گا۔ اس حوالے سے اپوزیشن جماعت کانگریس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ 

ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جسد خاکی عوامی دیدار کےلیے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر کل ایک گھنٹے کےلیے رکھا جائے گا۔ 

منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، فرانسیسی صدر میکروں نے منموہن سنگھ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بھارت کے سابق وزیراعظم اور کانگریس رہنما منموہن سنگھ کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔