ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے، صدر آصف علی زرداری

اس مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے، صدر آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم مشکلوں سے لڑنےکی عادی ہیں، کےپی،پنجاب،بلوچستان اور سندھ کو ان کا حق ملےگا ۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسہ سےخطاب میں کہا کہ آج صدر ہوں تو آپ کی وجہ سے ہوں، اگر کوئی پاور ہے تو مولیٰ ہی پاور ہے، پاکستان اور فیڈریشن کو بچانا ہے، اس مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 43 سال بعد بھٹو شہید کا فیصلہ ریورس کرایا، اب وہ ہمیشہ عدالتی قتل رہے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، مشکلیں اور تکالیف ہیں، ہم مشکلوں سے لڑنےکی عادی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا پانی اور گیس کہیں نہیں جائے گا، جو جس کا حق ہے، وہ اس کو ملےگا ۔ کےپی کے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کوبھی ان کا حق ملے گا۔ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ دیکھ لوں گا، آپ کو خوشخبریاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سپر پاور پاور ہےتو مولا بھی پاور ہے، مولا ہی ایک پاور ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں، آپ کی دعاؤں، طاقت سے ہم اس مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے