ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے نظیر بھٹو نے شہادت قبول کی مگراپنے نظریے کا سودا نہیں کیا، بلاول بھٹو

بے نظیر بھٹو نے شہادت قبول کی مگراپنے نظریے کا سودا نہیں کیا، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بے نظیر کو ہٹا کر سیاسی کٹھ پتلیوں کو مسلط کیاگیا، کٹھ پتلیاں ایٹمی پروگرام پربھی سودا کرنے کے لیےتیارہوتی ہیں۔ 

بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ ہوا۔

 بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بےنظیرپسماندہ طبقے کی نمائندہ تھیں، شہید محترمہ بےنظیربھٹو نے 30 سال کی سیاسی جدوجہد کی وہ دنیا کے سامنے ہے، بے نظیر بھٹو نے شہادت قبول کی مگراپنے نظریے کا سودا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کسی آمر اور دہشت گرد وں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں، غلط فہمی تھی کے بینظیر نہیں ہوں گی تو صوبوں کی آواز دب جائیگی، شہید کرنے والےسمجھتے تھے پاکستان میں سیاسی کٹھ پتلیاں ہوں گی، ہم عوام کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت کرسی اور وزارت کا شوق نہیں تھا، بے نظیر کو ہٹا کر سیاسی کٹھ پتلیوں کو مسلط کیاگیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ ایک بار پھرسراٹھارہا ہے، بیرونی سطح پرپاکستان کےلیےبہت سارے امتحان آنے والے ہیں، کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس نہ طاقت ہے نہ مینڈیٹ ہے کہ اکیلے اندرونی اوربیرونی مسائل کا مقابلہ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سازش کا مقابلہ کرنے کےلیے ایک ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلیاں ایٹمی پروگرام پربھی سودا کرنے کے لیےتیارہوتی ہیں، ان کٹھ پتلیوں کوصرف اسلام آباد کی کرسی پربیٹھنے کا شوق ہوتا ہے، ہم پرکٹھ پتلیوں کومسلط کیا گیا ، پیپلز پارٹی جب تک ہے ایٹمی طاقت اور میزائل پروگرام پر سودہ نہیں کرنے دیں گے، ہم سلیکٹڈ ہیں نہ 47 والے ۔ 

انہوں  نے کہا کہ پاکستان ایسی جگہ کھڑا ہے جہاں مسئلے ہی مسئلے ہیں، آج ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے، دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، کسی سیاسی جماعت کے پاس اندرونی اور بیرون چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ طے ہوا تھاکہ وفاقی ترقیاتی بجٹ مل کر بنایا جائے گا، حکومت کے پاس یکطرفہ فیصلے کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے ۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو بہانہ ہے، نشانہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ہے، بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی ایٹمی طاقت کیخلاف بیان دینے والوں کی مذمت کرنی چاہیے ۔