ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری

 سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی کابینہ نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔ پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال قیام لازم قرار دے دیا 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2024 میں  بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و وسمیاتی کوارڈینیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے معزز پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر صوبہء خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبیونل کا اضافی کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔  

پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال قیام لازم

وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال قیام لازم قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ نے فیصلہ کیاکہ بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کیلئے پاکستان میں کم از کم 5سال قیام لازم قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کیلئے اہلیت تصورنہیں ہوگی، یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔