ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک بینک میں ڈالر 278.37 روپے سے بڑھ کر 278.47 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے اضافے سے 279.51 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے اضافے سے 290.12 روپے، سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 74.35 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے سستاہوکر 349.25 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  76.05 روپےکا ہوگیا ۔