ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر انکوائری میں کرپشن ثابت

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر انکوائری میں کرپشن ثابت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‎بسام سلطان : کرپشن میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے  ضلعی انتظامیہ لاہور  ایکشن میں آگئی 
‎ڈاکٹر صابر نعمان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر انکوائری میں کرپشن ثابت ہوگئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شجعین وسطرو کی نگرانی میں انکوائری مکمل کی گئی ۔ ڈاکٹر صابر نعمان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کیخلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی
ڈاکٹر صابر نعمان پر جعلی رسیدیں کاٹنے کا الزام تھا،دکانداروں کو رسید میں جرمانہ زیادہ جبکہ ڈی سی آفس میں جمع رسید کم رقم کی کروائی گئی تھیں،دورانِ انکوائری ڈاکٹر صابر نعمان کرپشن میں ملوث پائے گئے۔انکوائری مکمل ہونے پر ڈاکٹر صابر نعمان کے خلاف کرپشن کیس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا گیا
ڈاکٹر صابر نعمان کو بطورِ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نامزد کردہ تھانہ مناواں بھی واپس لے لیا گیا